the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 21 فروری (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ اگلے سال کے لیے پیش کیا جانے والا بجٹ اعداد و شمار کی کتاب نہیں، بلکہ ایک بڑی اسکیم ہے جسے اگر صحیح طریقے سے لاگو کیا جائے تویہ محدود وسائل کے باوجود ایک بڑی تبدیلی لانے والا بجٹ ہوسکتا ہے۔
مسٹر مودی بجٹ 2022-23 میں تعلیم اور ہنر مندی کے شعبوں پر مرکزی بجٹ 2022 کے مثبت اثرات پر ایک ویبینار سے خطاب کر رہے تھے۔مسٹر مودی نے کہا کہ بجٹ میں معیاری تعلیم کو آسان بنانے، ہنر کی ترقی، شہری منصوبہ بندی اور ڈیزائننگ کے شعبے میں ہندوستان کے قدیم تجربے اور



تجربات کو نصاب میں شامل کیے جانے اور اینیمیشن، ویژول ایفیکٹس، گیمنگ کامکس پر ہندستان کے کارناموں کو بین الاقوامی سطح پر لے جانے پر زور دیا گیا ہے۔
مسٹر مودی نے کہا کہ ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی نے ملک کے تعلیمی نظام کو وباکے دوران جاری رکھا اور آج ' اختراع ہمارے ملک میں شمولیت کو یقینی بنا رہی ہے اور اس سے بھی آگے بڑھ کر ملک زیادہ سے زیادہ تال میل اور ارتباط کی طرف بڑھ رہا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کے نوجوانوں کو ملازمتوں کے بدلتے تقاضوں کے مطابق تیار کرنے سے ہی ہندوستان میں نوجوانوں کی آبادی کا فائدہ یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.