نئی دہلی/1فروری(ایجنسی) مرکزی بجٹ برائے 19۔2018 کو ملک کی معیشت کی روشن شبیہ دکھانے والا بجٹ گردانتے ہوئے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ نے آج کہا ہے کہ یہ مالی حساب کتاب غلط بھی ہوسکتا ہے۔ یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ انہیں انتخابی فائدے کے لئے مرتب کردہ بجٹ کو الزام دینا چاہئے۔لیکن حساب کتاب میں غلطی ہوسکتی ہے۔
nastaleeq";="" font-size:="" 18px;="" text-align:="" start;"="">
ڈاکٹر سنگھ نے اس تمہید کے ساتھ بجٹ میں انتہائی روشن شبیہ پیش کی گئی ہے، کہا کہ اسے برقرار کیسے رکھا جائے گا ۔ یہ پوچھے جانے پر آیا بجٹ اصلاح رخی ہے انہوں نے کہا کہ اس لفظ کا بہت استحصال ہوچکا ہے۔ کسانون کو سوامی ناتھن فارمولہ کے تحت کم سے کم سہارا قیمت دینے کے وعدے پر ڈاکٹر سنگھ نے سوال کیا کہ اس پر عمل کیسے ہوگا؟