پی ٹی آئی
لکھنو:بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے آج اپنی سالگرہ کے موقع پر لکھنؤ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سماج وادی پارٹی کے ساتھ ساتھ بی جے پی کو بھی تنقیدوں کانشانہ بنایا۔ اس موقع پر انہوں نے ای وی ایم اور انڈیا بلاک کا ذکر کیا اور اعلان کیا کہ ان کی پارٹی بی ایس پی پورے ملک میں اکیلے ہی لوک سبھا انتخابات لڑے گی۔ مایاوتی نے کہا کہ ان کی پارٹی کے جن آدھار کو برقرار رکھنا بہت ضروری ہے۔
اتحاد کا ذکر کرتے ہوئے مایاوتی نے کہاکہ
اتحاد بنانے سے پارٹی کو فائدہ کم لیکن نقصان زیادہ ہوتا ہے اور ہمارا ووٹ فیصد بھی کم ہوتا ہے اور دوسری پارٹیوں کو فائدہ ہوتا ہے۔ اس لئے زیادہ تر پارٹیاں بی ایس پی کے ساتھ اتحاد میں الیکشن لڑنا چاہتی ہیں۔ ہماری پارٹی اکیلے لوک سبھا الیکشن لڑ کر بہتر نتائج لائے گی۔ ہم اکیلے الیکشن لڑتے ہیں کیونکہ اس کی اعلیٰ قیادت ایک دلت کے ہاتھ میں ہے۔ اتحاد بنانے سے بی ایس پی کا پورا ووٹ اتحادی پارٹی کو جاتا ہے جب کہ اس اتحاد کا ووٹ خاص طور پر اونچی ذات کا ووٹ بی ایس پی کو نہیں جاتا۔