the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
لکھنؤ:24جنوری(یواین آئی) بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمومایاوتی نے اترپردیش میں غریب کنبوں کو بنیادی سہولیات سے لیس مکان دینے کی اسکیم بی ایس پی حکومت میں شروع ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کی یوگی حکومت پر الزام لگایا ہے کہ بی ایس پی حکومت کےکاموں کو اب بی جے پی کیش کرارہی ہے مایاوتی نے پیر کو بی جے پی پر سابقہ حکومتوں کے کاموں کا سہرہ لینے کا الزام لگاتےہوئےیوگی حکومت سے سوال کیا کہ وہ اپنے کئے کام بتائے۔ انہوں نے ٹوئٹ کرکے لکھا’ یوپی میں بی ایس پی کی رہی حکومت نےتقریبا ڈھائی لاکھ غریب کنبوں کو بنیادی سہولیات سے لیس رہائش گاہ میسر کرایا و تقریبا



15۔20لاکھ مکانوں کی تیاری چل رہی تھی۔ لیکن حکومت تبدیل ہونے کی وجہ سے یہ کام ادھورا رہ گیا جسے ہی بی جے پی کیش کرانے کی کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے اپنا کیا کیا ہے۔
مایاوتی نے اترپردیش میں نظم ونسق بدتر ہونے کا بھی الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس سے لوگوں میں ناراضگی بڑھ رہی ہے۔ اور یہ تکلیف دہ۔ انہوں نے ایک دیگر ٹوئٹ میں لکھا’ خوف، بدعنوانی، تفریق و جان۔مال ۔مذہب کا محفوظ نہ ہونا مطلب یوپی کی بدتر نظم ونسق، بے روزگاری و لاکھوں نقل مکانی وغیرہ کثیر آبادی والے اس ریاست کی سب سے بڑے مسائل ہیں جو لگاتار بڑھتے ہی جارہے ہیں اور لوگوں میں ناراضگی پیدا ہورہی ہے اور سماج و صوبہ پچھڑ رہا ہے۔ کافی تکلیف دہ ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.