جموں، 26 فروری :- فوج نے پیر کے روز جموں وکشمیر کے ضلع سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام بنانے کا دعویٰ کیا۔
اس دوران پاکستانی فوجیوں کی جانب سے ضلع راجوری میں لائن آف کنٹرول کے
نوشہرہ سیکٹر میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی۔
بی ایس ایف ذرائع نے بتایا ’سانبہ کے رام گڑھ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر مامور فوجیوں نے پیر کی صبح کچھ افراد کی مشتبہ نقل وحرکت دیکھی‘۔