ذرائع:
سنگاریڈی:سابق وزیراوربی آرایس لیڈر ہریش راو نے کہاکہ بی آرایس پارٹی آٹو ڈرائیوروں کے حق میں کھڑے رہتے ہوئے کبھی بھی انکی حوصلہ شکنی نہیں ہونے دے گی۔ ہریش راؤ نے اتوار کو پٹن چیرو میں آٹو ڈرائیوروں سے بات کی۔اس موقع پر آٹو ڈرائیورس نے انہیں درپیش مسائل سے سابق وزیرکوواقف کرایا۔آٹوڈرائیوروں نےبتایا کہ فی الحال وہ ای ایم آئیزبھی ادا کرنے کے قابل نہیں ہیں۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ وہ حکومت کے
فیصلے سے سڑک پر اتر آئے ہیں۔
اس موقع پر ہریش راؤ نے کہا کہ بی آر ایس 6.5 لاکھ آٹو ڈرائیورس کی جانب سے اسمبلی میں آواز اٹھائے گی۔ہریش راونے جلدبازی میں خودکشی جیسا فیصلہ نہ کرنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ جب تک حکومت ماہانہ 10 ہزار نہیں دیتی ہم جدوجہدجاری رکھینگے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بی آر ایس اپوزیشن میں ہونے کے باوجود عوام کے مسائل کے لئے مسلسل جدوجہد کرے گی۔اس موقع پربی آرایس کے عوامی نمائندوں کے علاوہ دیگرموجودتھے۔