ذرائع:
تلنگانہ کی حکمران بھارت راشٹرا سمیتی نے جمعرات کو ریاست بھر میں کھانا پکانے والی گیس کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کیا۔
وزراء، ارکان پارلیمنٹ اور ریاستی قانون سازوں نے ریاست میں مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہروں کی قیادت کی۔ خواتین کی بڑی تعداد خالی گیس
سلنڈروں کے ساتھ احتجاج میں شریک تھی۔
مظاہرین نے پوسٹر اٹھا رکھے تھے اور نعرے لگا رہے تھے کہ مرکز میں بی جے پی کی قیادت والی حکومت ایل پی جی کی قیمتوں میں ایک اور اضافے سے عام آدمی پر مزید بوجھ ڈالے گی۔
بی آر ایس کے ورکنگ صدر کے ٹی راما راؤ کی کال پر تمام اسمبلی حلقوں کے ہیڈکوارٹرس میں احتجاجی مظاہرے منعقد کئے گئے۔