ذرائع:
حیدرآباد:ریاستی وزیرٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے کہا کہ بی آر ایس قائدین اب بھی اقتدار میں ہونے کی خوش فہمی میں ہیں کہ جس طرح چاہے اس طرح کام ہوجائے۔آج اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی کی آمد کے بعد سے 15 کروڑ خواتین مفت سفر کر چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے 535 کروڑروپئے بس کاکرایہ ادا کیا ہے۔ پونم نے استفسارکیا کہ ہریش راؤ آٹو ڈرائیوروں کو ماہانہ 15ہزاردینےکامطالبہ کررہےہیں۔اورہریش راونے بی آرایس حکومت میں یہ کام
کیوں نہیں کیا۔
پونم پربھاکر نے برہمی کااظہار کرتے ہوئےکہاکہ ایوان کوگمراہ کرنے کیلئے جھوٹے بیانات دیئے جارہے ہیں۔اورکہاجارہاہےکہ 21آٹوڈرائیوروں نے خودکشی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بسیں مسافروں کے پاس نہیں جا رہی ہیں۔ مسافر آٹوز سے بسوں میں آ رہے ہیں۔ انہوں نےسوال کیا کہ ماں بہنوں کو مفت بس کی سہولت دی جائے تو آپ کو کیوں جلن ہو رہی ہے۔پونم پربھاکرنے استفسارکیاکہ کیاخواتین کو مفت بس کی سہولت نہیں دیناچاہئے؟ کیا آپ کو اعتراض ہے؟ کیا آپ نے ماضی میں کبھی آٹوز میں سفر کیا ہے؟