نئی دہلی، 03 دسمبر (یو این آئی) سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اور لوک سبھا کے رکن اکھلیش یادو نے آج بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور اس سے وابستہ تنظیموں کو سنبھل میں ہوئے حالیہ پر تشدد واقعہ کے لئے ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ اتر پردیش کے اس قصبے میں
منصوبہ بند طریقے پر بھائی چارے کو گولی ماری گئی لوک سبھا میں وقفہ صفر کے دوران مسٹر یادو نے سنبھل میں ایک متنازعہ عبادت گاہ پر حالیہ پر تشدد واقعات اور پولیس فائرنگ کے واقعہ کا معاملہ اٹھایا اور کہا ” وہاں سوچے سمجھے منصوبے کے
تحت بھائی چارے کو گولی ماری گئی ہے۔