the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
سری لنکا، 15 ستمبر(ایجنسی) سری لنکا میں پولیس نے بتایا ہے کہ مگر مچھ کے حملے میں ہلاک ہونے والے برطانوی صحافی پال میککلین کی لاش کولمبو سے 360 کلو میٹر دور ساحلی علاقے سے برآمد کر لی گئی ہے۔ برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کے مطابق اُس کا نوجوان رپورٹر اپنے چند ساتھیوں کے ساتھ تعطیلات منانے کے لیے سری لنکا میں تھا۔ مککلین نے 2015 میں آکسفورڈ یونی ورسٹی سے فرانسیسی زبان کے مضمون میں گریجویشن کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق 25 سالہ پال میککلین منگل کے روز سری لنکا میں ایک دریا کے



کنارے پانی سے اپنے ہاتھ دھو رہا تھا کہ اچانک ایک مگرمچھ نے اس پر حملہ کیا اور آنا فانا پال کو کھینچ کر پانے کے اندر لے گیا۔ مککلین دریا کے پاسCrocodile Rock نامی Lagoon کے قریب اپنے ساتھیوں سے کچھ دیر کے لیے علاحدہ ہوا تھا ، یہ Lagoon سری لنکا میں مشہور کلبEast Beach Surf Resort کے نزدیک واقع ہے۔
میککلین کے ساتھیوں نے اس سے بچھڑ جانے کے بعد حکام سے رابطہ کیا جس پر سری لنکن پولیس اور فوج کے اہل کاروں نے میککلین کی تلاش شروع کر دی۔

میککلین لندن لوٹنے سے قبل برسلز میں مقیم تھا جہاں سے اس نے برطانیہ کے یورپی یونین سے نکل جانے کے دور رس اثرات کا تجزیہ کیا تھا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.