برطانیہ/8مارچ(ایجنسی) برطانیہ کی وزیر اعظم تھر یسامے نے پارلیمان میں سعودی عرب کے ساتھ روابط کا دفاع کیا ہے اور کہا ہے کہ اس تعاون کی بدولت برطانیہ میں سیکڑوں افراد کی زندگیوں کو بچانے میں مدد ملی تھی۔
انھوں نے بدھ کو دارالعوام میں حزب ِ اختلاف لیبر پارٹی کے لیڈر جیرمی کاربائن کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ' ہمارے سعودی عرب کے ساتھ تاریخی روابط استوار ہیں ۔ یہ تعلق بڑی اہمیت کا حامل ہے اور اس سے اس ملک میں سیکڑوں افراد کی زندگیاں بچائی گئی ہیں '۔
font-size: 18px; text-align: start;">انھوں نے کہا کہ ' ہم سعودی عرب میں اصلاحات کو ملاحظہ کررہے ہیں اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں'۔
وزیراعظم تھر یسامے نے یہ بیان ایسے وقت میں دیا ہے جب سعودی ولی عہد ، وزیر دفاع اور نائب وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان برطانیہ کے سرکاری دورے پر ہیں ۔انھوں نے ملکہ ایلزبتھ سے ملاقات کی ہے اور ان سے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔ وہ اس کے بعد برطانوی وزیراعظم کے لندن میں دفتر 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ پہنچے تھے جہاں تھر یسامے نے ان کا خیرمقدم کیا۔