the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 28 ستمبر (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے آب و ہوا کی تبدیلی کے پیش نظر جدید تکنیک اور آلات گاؤں گاؤں تک لے جانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سے فصل کی لاگت میں کمی آئے گی اور ناموافق حالات میں کسان بہتر پیداوار حاصل کرسکیں گے مسٹر مودی نے آب و ہوا کی تبدیلی کے پیش نظر خصوصی فوائد والی نئی تیار کردہ 35 فصل کی اقسام کو جاری کئے جانے اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بائیولوجیکل اسٹریس مینجمنٹ ، رائے پور کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدلتے موسم اور نئے



حالات نہ صرف فصلوں بلکہ مویشیوں کے لیے بھی سنگین چیلنج ہیں۔ نئے حالات میں زیادہ غذائیت سے بھرپور خوراک فراہم کے لئے بیجوں کی نئی اقسام پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نئے موسم کے چیلنجوں سے نمٹنے کی اہل زیادہ غذائیت والی فصلوں، کم پانی ، سنگین بیماریوں میں محفوظ اقسام ، جلد پکنے والی فصلوں اور کھارےپانی والی فصلوں پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے ۔ کیڑوں سے بھی فصلوں کو بڑا نقصان پہنچتا ہے ، اس کے لیے ضروری ہے کہ انہیں ایک حفاظتی کور دیا جانا ضروری ہے جس سے تیزی سے ترقی ہوگی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.