شيامین، 4 ستمبر :-) ہندوستان کو آج اس وقت ایک اہم سفارتی کامیابی حاصل ہوئی، جب برکس کی اعلامیہ میں چین کی ہچکچاہٹ کے باوجود پاکستان میں سرگرم لشکر طیبہ اور جیش محمد کا نام لیتے ہوئے ان دہشت گرد تنظیموں کی مذمت کی گئی اور دہشت گردی سے لڑنے کے لئے جامع تدابیر کرنے کی اپیل کی گئی۔
چین کے فوجیان صوبہ کے ساحلی شہر شيامین میں
منعقد ہ نویں برکس کانفرنس کے اہم سیشن کے بعد جاری مشترکہ اعلامیہ میں بر اعظم ایشیا میں دہشت گردی اور تشدد پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔
مشترکہ منشور پر میزبان چین کے صدر شی جنپنگ اور وزیر اعظم نریندر مودی کے علاوہ روس کے صدر ولادیمیر پوتن، جنوبی افریقہ کے صدر جیکب زوما اور برازیل کے صدر مشیل تیمیر نے دستخط کئے ہیں۔