the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی

حیدرآباد: ریاست اترپردیش کے بہرائچ میں آج میلاد النبیؐ کے جلوس میں شامل 6 عقیدت مند الکٹرک شاک کی وجہہ سے جاں بحق ہو گئے۔ یہ واقعہ بہرائچ ضلع کے نانپارہ علاقے کے بھگڑوا ماسو پور گاؤں میں پیش آیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جلوس کی گاڑی میں لگی لوہے کی سلاخ ہائی ٹینشن برقی کے



تار سے ٹکرا گئی جس کی وجہہ سے گاڑی میں برقی رو دوڑ گئی۔ چار افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ دیگرہاسپٹل منتقل کرنے کے دوران یا کرنے کے بعد فوت ہوگئے۔ جس وقت حادثہ پیش آیا جلوس میں شامل افراد واپس لوٹ رہے تھے۔ چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ نے اس واقعہ پر غم کا اظہارکیا ہے۔ اس حادثہ میں اشرف علی (30)، سفیان (12)، الیاس (16)، شفیق (12) اور تبریز (17) کی موت ہوگئی۔ مراد علی (12)، چاند بابو (18) اور آفتاب (12) کی حالت تشویشناک ہے۔


اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.