نئی دہلی/22نومبر(ایجنسی) دنیا کی سب سے تیز سوپرسونک کروز میزائل برہموس کو آج فضائیہ کے اہم لڑاکا طیارہ سکھوئی-30
سے داغنے کا کامیاب تجربہ کیا گیا جس کے ساتھ ہی ہندوستان نے دنیا کی سب سے زیادہ مہلک میزائل میں سے ایک برہموس کو پانی، زمین اور ہوا میں
واقع پلیٹ فارم سے داغنے کی صلاحیت حاصل کرلی۔
وزارت دفاع کے
ترجمان کے مطابق برہموس کو فضائیہ کے لڑاکا بیڑے کی ريڑھ مانے جانے والے سکھوئی -30 طیارے سے خلیج بنگال میں مقررہ ہدف پر داغا گیا
اور اس نے ہدف پر درست اور صریح نشانہ لگا کر کامیابی کی تاریخ رقم کی۔
برہموس کو لڑاکا طیارے سے پہلی بار داغا گیا ہے اور اس کے لئے ہندوستان ایروناٹكس لمیٹڈ نے سکھوئی طیارے میں ضروری ردوبدل کی تھی
تا کہ وہ ڈھائی ٹن وزن کے اس بھاری بھرکم میزائل کو لانچ کر سکے۔