کلکتہ 14اپریل (یو این آئی)کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے آج انتخابی جلسے میں ممتا بنرجی اور وزیرا عظم مودی کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دونوں اقتدار میں آنے کےلئے بنگال کو مذہبی بنیادپر تقسیم کرنے کی کوشش کررہی ہے انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی کے دور اقتدار میں بنگال میں روزگار کے مواقع کم اور ترقی کی رفتارکم ہوگئی ہے۔انہو ں نے کہا کہ ماضی میں بی جے پی اور ترنمول کانگریس دونوں ساتھ میں رہی ہے ۔
بنگال میں چار مرحلے کی پولنگ کے بعد راہل گاندھی نے آج شمالی دیناج پور کے گوالپوکھر میں میں پہلی انتخابی ریلی میں اپنی تقریر کے بیشتر حصے میں مودی کی تنقید کی ۔انہوں نے الزام لگایا کہ بی
جے پی تقسیم سیاست کے ذریعہ جس طریقے سے اترپردیش میں اقتدار میںا ٓئی اور اب بنگال میں بھی آنے کی کوشش کررہی ہےانہوں نے کہا کہ بی جے پی اگر بنگال میںا قتدار میں آگئی تو بنگال کی مائیں اوربہنیں محفوظ نہیں رہے گی ۔یہ آگ کوئی بھی نہیں بجھا پائے گا۔
انہوں نے کہا کہ امیت شاہ اور نریندر مودی دونو ں کی یہی کوشش ہے کہ بنگال کو تقسیم کرکے اقتدار حاصل کرلیں۔مگر اس کی قیمت بنگال کے عوام کو چکانی ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ کانگریس بنگال کی تاریخ ، ز بان کو بچانے کی کوشش کررہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ تمل ناڈو اور آسام میںبھی بی جے پی نفرت پھیلانے کی کوشش کی مگر وہاں کے عوام نے انہیں کوئی پذیرائی نہیں کی ۔