پٹنہ ، 10 جولائی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی کے طرز زندگی، طرزعمل اور ہنرمند قائدانہ صلاحیت پراب اردو میں لکھی گئی کتاب کو لوگ پڑھیں گے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس کتاب کے معاون مصنف ملک کے پہلے صدر ڈاکٹر راجندر پرساد کا پیدائشی ضلع سارن کے چھوٹکا تیلپا کے رہنے والے حافظ صاحب رضا خان چھپراوی ہیں جبکہ مصنف مہاراشٹر اردو ساہتیہ اکیڈمی کے سابق صدر ڈاکٹر احمد رانا ہیں۔ گزشتہ
دنوں اس کتاب کے سلسلے میں ڈاکٹر رانا کے ساتھ مسٹر رضا خان نے وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات کی تھی۔
کتاب میں ڈاکٹر سنگھ کے خیالات کو بھی شائع کیا جائے گا۔ کتاب میں وزیراعظم مودی پر اپنے خیالات کا اظہار کرنے والوں میں نامور اسکالر، مذہبی رہنما، فلمی اداکار اور ملک کے بڑے بڑے صنعتکار شامل ہیں۔ مسٹر چھپراوی نے بتایا کہ جلد ہی اس کتاب کو وزیر اعظم جاری کریں گے۔