کیف، 8 جون (یو این آئی) یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے خبردار کیا ہے کہ آنے والا موسم سرما عام شہریوں کے لیے مشکل ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین میں روسی فوج کی طرف سے کیے جانے والے جرائم کے بارے میں ایک دستاویز جلد ہی 'تشدد کی کتاب کی شکل میں شائع کی جائے گی۔
منگل کی رات ایک ویڈیو خطاب میں صدر نے کہا کہ یوکرین پر روس کے حملے کی وجہ سے آزادی کے بعد یہ سب سے مشکل موسم سرما ہونے والا ہے۔
انہوں نے
مزید کہا کہ آنے والے سردیوں کے موسم کی تیاری کے لیے ایک ہیڈ کوارٹر قائم کرنے کے لیے سرکاری حکام اور سرکاری توانائی کمپنیوں کے نمائندوں سے بات چیت کی گئی ہے۔ سی این این نے یہ اطلاع دی۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ سردیوں کے موسم میں کوئلے کو ذخیرہ کرنے اور بجلی کی پیداوار کے لیے گیس خریدنے کا مسئلہ ہے۔ اس وقت ہم اپنی گیس اور کوئلہ بیرون ملک فروخت نہیں کریں گے۔ تمام ملکی مصنوعات کو ہمارے شہریوں کے استعمال میں لایا جائے گا۔