: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 24دسمبر (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا کہ کورونا وائرس انفیکشن کی دوسری لہر کے دوران متاثرین کی لاشیں گنگا میں بہانے کی بات اب نمامی گنگے پروجیکٹ کے سربراہ بھی تسلیم کرچکے ہیں اس لئے حکومت کو متاثرہ کنبوں کی مالی دد دیکر انہیں انصاف دینا چاہئے مسٹر گاندھی نے ٹوئٹ کیا کہ گنگا
کی لہروں میں کووڈ سے مرنے والوں کے درد کی حقیقت بہہ رہی ہے جسے چھپانا ممکن نہیں ہے متاثرہ کنبوں کو ہرجانہ دینا انصاف کی پہلا قدم ہوگا۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک خبر بھی پوسٹ کی جس میں کہا گیا ہے کہ نمامی گنگے پروجیکٹ کے سربراہ نے بھی یہ تسلیم کرلیا ہے کہ دوسری لہر کے دوران گنگا میں متاثرین کی لاشیں بہائی گئی تھیں۔