the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
وڈودرا، 18 جنوری (ذرائع) گجرات کے وڈودرا کی ہرنی جھیل میں جمعرات کی سہ پہر ایک کشتی الٹ گئی۔ حادثے میں چھ بچے جاں بحق ہوگئے۔ کشتی حادثے کا شکار ہونے والے تمام بچوں کا تعلق نیو سن رائز اسکول سے ہے۔ رپورٹ کے مطابق کشتی میں 27 بچے سوار تھے، جو ہرنی جھیل میں پکنک منانے جارہے تھے۔ اسکول انتظامیہ نے خود بچوں کے لیے اس پکنک کا اہتمام کیا تھا۔ فی الحال ریسکیو ٹیم باقی بچوں



کی تلاش میں مصروف ہے۔
گجرات کے وزیر تعلیم کوبیر دینڈور نے کہا، "مجھے ابھی معلوم ہوا ہے کہ ہرنی جھیل میں اسکولی طلباء کو لے جانے والی کشتی الٹنے سے چھ بچے ہلاک ہو گئے ہیں۔" انہوں نے کہا، "بچاؤ آپریشن جاری ہے۔ این ڈی آر ایف اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں دیگر ایجنسیوں کے ساتھ بچاؤ آپریشن میں مصروف ہیں۔" دریں اثنا، وڈودرا کے ڈی ایم اے بی گور نے بھی تصدیق کی کہ کشتی میں 27 بچے سوار تھے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.