لکھنؤ، 30 نومبر :- اترپردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ مدرسوں کی تفصیلات آن لائن کرنے کی آخری تاریخ گزر چکی ہے۔
جنہوںنے ہمیں اپنی تفصیلات دستیاب کرا دی ہیں انکے ریکارڈ
کو تیزی سے آن لائن کیا جارہا ہے۔
مدرسہ بورڈ کے رجسٹرار راہل گپتا نےیو این آئی سے بتایا کے ہمارے بورڈ سے وابستہ کل 19123 مدرسوں میں سے 16807 مدرسوں نے اپنا ریکارڈ ہم کو دستیاب کروادیا ہے۔