: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدرآباد: سکریٹری تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجو کیشن نے مطلع کیا ہے کہ انٹر میڈیٹ امتحانات میں شرکت کرنے والے امیدواروں کی سہولت کیلئے ماہر ین نفسیات کی خدمات فراہم کی گئی ہیں۔ محکمہ صحت و خاندانی بہبود کی جابب سے (Tele-MANAS) کی خدمات ریاست بھر میں فراہم کی جارہی ہیں۔ بالخصوص سالانہ اور اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات کے علاوہ نتائج کے اعلان کی مدت کے دوران ان خدمات سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔ سکریٹری بورڈ نے بتایا کہ امتحانات کے خوف یا پھر دوسرے تناو کا سامنا کرنے والے امیدوار اپنی انٹر میڈیٹ تعلیم کے دوران ماہرین نفسیات سے ربطہ پیدا کرسکتے ہیں جہاں کی
ان کی کونسلنگ مفت کی جائے گی۔ ٹیلی مانس کے ذریعہ ماہرین نفسیات کو مسائل سے واقف کروایا جاسکتا ہے۔ ٹا ل فری نمبر 14416یا 1800-914416p پر کال کرنے کی سہولت دستیاب رکھی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیلی مانس خدمات کے ذریعہ 24گھنٹے ٹیلی کونسلنگ فراہم کی جائے گی اور ماہرین نفسیات کی خدمات سے بھی استفادہ کیا جاسکتا ہے۔ سکریٹری بورڈ نے مزید بتایا کہ ہر ضلع میں سرکاری دواخانوں میں ڈسٹرکٹ مینٹل ہیلت کلینکس بھی قائم کئے جارہے ہیں جہاں ماہر ین نفسیات کی خدمات مفت فراہم رہیں گی۔ انہوں نے کہاکہ انٹر میڈیٹامتحانات یا نتائج کے دوران طلبہ اگر کسی قسم کے نتاو کا شکار ہوتے ہیں تو انہیں مذکورہ خدمات سے استفادہ کرنا چاہئے۔