نئی دہلی، 13 نومبر:- راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کی معاون تنظیم بھارتیہ مزدور سنگھ (بی ایم ایس) تمام مزدوروں کو سوشل سیکورٹی فراہم کرنے اور کم از کم اجرت میں اضافہ کی مانگ کو لے 17 نومبر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے مظاہرہ کرے
گا۔
بی ایم ایس نے آج یہاں کہا کہ اس موقع پر ایک بہت بڑا جلسہ عام منعقد کیا جائے گا۔
اس میں مختلف صنعتی شعبوں کے کارکنوں اور ملازمین شامل ہوں گے۔