5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟
نئی دہلی : آفس آف پروفٹ کے معاملہ میں عام آدمی پارٹی کے 20 ممبران اسمبلی کی مشکلات بڑھ گئی ہیں ۔ جمعہ کو الیکشن کمیشن نے اس سلسلہ میں اپنی سفارش صدر جمہوریہ کو بھیج دی ہے ۔ کمیشن نے اپنی سفارش میں ان 20ممبران اسمبلی کو نا اہل قرار دئے جانے کی سفارش کی ہے ۔ الیکشن کمیشن کا ماننا ہے کہ 20 ممبران اسمبلی آفس آف پروفٹ کے دائرے میں آتے ہیں ۔
font-size: 16px; line-height: 24px; font-family: "Ali Nastaliq", arial, sans-serif; text-align: right; background-color: rgb(255, 255, 255);">خیال رہے کہ الیکشن کمیشن کا یہ قدم ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کہ چند دنوں بعد ہی اچل کمار جوتی چیف الیکشن کمیشنر کے عہدہ سے ریٹائر ہونے والے ہیں ۔ تاہم اگر الیکشن کمیشن کی اس سفارش کو صدر جمہوریہ منظور کرلیتے ہیں تو دہلی میں 70 رکنی اسمبلی کی 20 سیٹوں پر ایک منی اسمبلی الیکشن دیکھنے کو مل سکتا ہے ۔