اسلام آباد، 4 مارچ (یو این آئی) پاکستان کے قبائیلی شہر پشاور کے قصہ خوانی بازار کے علاقے کوچہ رسالدار کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران زبردست دھماکے کے نتیجے میں 30 افراد جاں بحق جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے پاکستانی میڈنے یہ خبر دی ہے ڈان میں شائع رپورٹ کے مطابق مقامی پولیس کے عہدیدار وحید خان کے حوالے سے بتایا گیا کہ دھماکہ مسجد کے اندر نمازِ جمعہ کے دوران ہوا۔ پولیس حکام نے بتایا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں 30 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ 56 زخمی ہوگئے جن میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔
دوسری جانب لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ترجمان محمد عاصم نے کہا کہ پشاور دھماکے میں جاں بحق 30 افراد کی لاشوں کو ایل ار ایچ منتقل کیا گیا ہے، جبکہ
زخمیوں میں بھی بیشتر شدید زخمی ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ زخمیوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے جس کے پیش نظر ایل آر ایچ میں ریڈ الرٹ کرتے ہوئے اضافی طبی عملے کو بلا یا گیا ہے۔
کیپٹل سٹی پولیس افسر (سی سی پی او) محمد اعجاز خان نے بتایا کہ ابتدائی تفصیلات کے مطابق قصہ خوانی بازار کے کوچہ رسالدار میں شیعہ جامع مسجد میں 2 حملہ آوروں نے گھسنے کی کوشش کے دوران ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی۔حملہ آوروں کی فائرنگ سے ایک پولیس جوان شہید جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا جس کی حالت تشویشناک ہے۔
عہدیدار کے مطابق پولیس ٹیم پر حملے کے بعد جامع مسجد میں زبردست دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی اور جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے۔