سیا ہیرن شکار معاملے میں پانچ سال کی سزا کے اعلان کے بعد آج سلمان خان کی ضمانت پر سماعت ہونی ہے۔آج 10:30 بجے کرٹ کھلنے کے بعد اس پر فیصلہ سامنے آئیگا۔اگر سیشن کورٹ ضمانت عرضی خارج کرتا ہے توسلمان خان ہائی کورٹ میں اپیل کر سکتے ہیں۔ لیکن ویکینڈ ہونے کی وجہ سے پیر سے پہلے سماعت مشکل ہے۔ایسے میں سلمان خان کو کچھ اور دن جیل میں گزارنے پڑیں سکتے ہیں۔
واضح ہو کہ 20سال پرانے سیاہ ہرن شکار معاملے میں کل (5اپریل)جودھپور کورٹ نے اپنا فیصلہ سنایا تھا۔اس میں
سلمان خان کو پانچ سال کی سزا سنائی گئی ۔جبکہ دیگر ملزمین سیف علی خان،نیلم،تبواور سونالی بیندرے کو بری کر دیا گیا ہے۔
سزا کے اعلان کے کچھ دیر بعد سلمان خان نے اب سیشن کورٹ میں ضمانت کی عرضی دی تھی۔کورٹ نے کہا کہ ان کی ضمانت کی عرضی پر سماعت کل صبح 10:30 بجے ہوگی۔ایسے میں سلمان کی کل رات جیل میں گزری۔انہیں جودھپور سینٹرل جیل کی بیرک نمبر۔1 میں رکھا گیا۔فلم "ہم ساتھ ساتھ ہیں"کی شوٹنگ کے دوران 1998 میں ان پر دو سیاہ ہرن کے شکار کا معاملہ درج کیا گیا تھا۔