اسلام آباد ، 11 مارچ (یو این آئی) صوبہ بلوچستان کی آزادی کے خواہاں علیحدگی پسند گروپ بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے منگل کو پاکستان ریلوے کی مسافر ٹرین جعفر ایکسپریس پر حملہ کر کے قبضہ کرنے کے
بعد وہاں پاکستانی فوج کی زمینی
کارروائی کو مکمل طور پر ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے پاکستانی میڈیارپورٹس کے مطابق بی ایل اے کے حملے میں کم از کم چھ پاکستانی سکیورٹی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔