نئی دہلی، 2 اپریل (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے کے ملک کے کسانوں سے احتجاج کا بدلہ کھاد کی قیمتوں میں اضافہ کرکے لیا ہے اور یکم اپریل سے عوام پر ایک لاکھ 25 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی مہنگائی کا بوجھ ڈال دیا ہے۔
کانگریسمواصلات کے شعبے کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا ہے کہ مودی حکومت نے 62 کروڑ کسانوں سے بدلہ لیا ہے اور ڈی اے پی کھاد کی قیمت سو روپے فی بوری بڑھا کر 1350 روپے کر دی ہے۔ اسی طرح این پی کے کھاد کے بیگ میں 110 روپے کا اضافہ
کرکے 1400 روپے فی بیگ کر کے کسانوں پر تقریباً 7500 کروڑ روپے کا بوجھ ڈال دیاگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج 12 دنوں میں مسلسل دسویں مرتبہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے اور اس طرح سے گزشتہ 12 دنوں میں پٹرول کی قیمت میں 7.20 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اضافے کی وجہ سے ملک کے عوام پر 52353 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 140 روپے فی سلنڈر سے زیادہ کا اضافہ کرکے حکومت نے عوام پر 28 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کا بوجھ ڈالا ہے۔