the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
لکھنئو۔ گھورکھپور اور پھولپور میں بی جے پی کی شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے امام جمعہ مولانا سید کلب جواد نقوی نے کہا کہ سرکار کو شکست کی وجہ پر غورو فکر کرنا چاہئے۔گوکھپور اور پھولپور جیسی سیٹوں پر شکست ملنا اس بات کی دلیل ہے کہ اقلیتیں اور سیکولر ہندو بھی حکومت کی بعض پالیسوں کی وجہ سے ان سے دور ہورہے ہیں۔ حکومت کو چاہئے کہ ان بدعنوان اور بے ایمان لوگوں کے خلاف فوری کاروائی کرے جنھیں آرایس ایس کے کچھ لوگوں کی سرپرستی حاصل رہی ہے اور بدعنوانیوں کے الزامات ثابت ہونے کے بعد بھی اب تک ان پر کوئی کاروائی نہیں ہوسکی ہے۔

مولانا نے کہا کہ ہم



حکومت سے امید کرتے ہیں کہ وہ مجرموں کے خلاف فوری طور پر کاروائی کرے گی اور بدعنوانوں کو کیفر کردار تک پہنچائے گی۔ مولانا نے کہا کہ 25 مار چ کو منعقد ہونے والی شیعہ و صوفی یکجہتی کانفرنس کے دعوت نامے پہنچائے جا چکے ہیں۔بڑی تعداد میں صوفی حضرات اور شیعہ علماء اس کانفرنس میں شریک ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ پہلی بار شیعوں اور صوفیوں کا عظیم الشان اتحاد دیکھا جائے گا۔ مولانا نے اہل لکھنو اور تمام مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بڑے امام باڑہ میں منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں بڑی تعداد میں شریک ہوں۔ مولانا نے انقلاب ایران کے دشمنوں کی بھی سخت الفاظ میں مذمت کی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.