ذرائع:
حیدرآباد: بھارتیہ جنتا پارٹی (BJP) نے اتوار 22 اکتوبر کو تلنگانہ انتخابات سے عین قبل گوشا محل کے ایم ایل اے ٹی راجہ سنگھ کی معطلی کو منسوخ کردیا۔
یہ پیشرفت پارٹی کے امیدواروں کی پہلی فہرست کے متوقع اجراء کے بھی بہت
قریب ہے۔
گوشا محل کے ایم ایل اے کو لکھے ایک خط میں، زعفرانی پارٹی کی مرکزی تادیبی کمیٹی کے ممبر سکریٹری اوم پاٹھک نے کہا کہ راجہ سنگھ کی طرف سے پیش کردہ جواب اور وضاحت پر کمیٹی نے غور کیا ہے۔ اس کی بنیاد پر، کمیٹی نے آپ کی معطلی کو فوری طور پر منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔