آسنسول تشدد کو لیکر بی جے پی صدر امت شاہ نے ایک کمیٹی بنائی ہے جو پورے معاملے کا جائزہ لے گی۔اوم ماتھر کی قیادت میں بی جے پی کا وفد اسنسول جائے گا۔اس وفد میں شاہنواز حسین ،روپا گانگلی اور بی ڈی رام بھی موجود رہیں گے۔مغربی بنگالکے اسنسول میں تشدد کے بعد انٹرنیٹ خدمات بھی مکمل طرح سے بند کر دی گئی ہیں۔پورے علاقے میں دفعی 144 نافذ کر دی گئی ہے۔
غور طلب ہیکہ مغربی بنگال کے رانی گنج میں رامنومی کے دن تشدد بھڑک گیا تھا۔جو دوسرے دن آسنسول تک پہنچ گئی ۔تشدد کے دوران دو درجن سے زیادہ گھروں اور دکانوں میں
آگ لگا دیگئی۔معاملے کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے علاقے میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔
بتادیں کہ اس سے پہلے مغربی بنگال کے آسنسول میں مرکزی وزیر بابل سپریو کے خلاف دو معاملے درج کئے گئے ہیں۔بابل پر الزام ہیکہ انہوں نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی ہے۔بابل سپریو کے مقامی پولیس نے فساد سے متاثر علاقے میں جانے سے منع کیا تھا لیکن انہوں نے انتظامیہ کی بات نہ مان کر فساد متاثر علاقوں کا دورہ کیا۔رکن اسمبلی سپریو پر یہ بھی الزام لگا ہیکہ انہوں نے آئی پی ایس روپیش کمار پر اپنے دورے کے دوران حملہ بھی کیا۔