the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
لکھنؤ: اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی زیر قیادت قومی جمہوری محاذ (این ڈی اے) حکومت نے ملک میں خوشامدانہ اور ووٹ بینک کی سیاست ختم کردی ہے۔ مسٹر نقوی نے آج یہاں اقلیتی بہبود کے وزراء کی علاقائی ترقیاتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت ہر طبقہ کے لئے کام کر رہی ہے۔ حکومت اس بات کویقینی بنا رہی ہے کہ اقلیت سمیت معاشرہ کے ہر طبقے کو سرکاری اسکیموں کا فائدہ ملے۔

کانفرنس کے مہمان خصوصی مسٹر نقوی نے کہا کہ ملک میں گزشتہ کئی برسوں سے خوشامدی اور ووٹ بینک کی سیاست چل رہی تھی۔ مودی حکومت نے 'خوشامدی اور ووٹ بینک کی سیاست ختم کر دی ہے۔ ہماری حکومت معاشرے کے تمام طبقات کی ترقی کے لیے کام کر رہی ہے۔' سب کا ساتھ سب کا وکاس کے بغیر ملک مضبوط نہیں ہو گا۔ حکومت ہر طبقہ کی ترقی کے لئے مصروف عمل ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم کو خیال رکھنا ہوگا کہ کسی بھی حالت میں لڑکیاں تعلیم سے محروم نہ رہیں۔ ان کی ترقی سے ہی ملک اور ریاست کی ترقی ہوگی۔ ایک تعلیم یافتہ لڑکی ہی گھر والوں کے ساتھ ہی سماج کو تعلیم یافتہ کر سکتی ہے۔ ہمیں لڑکیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دینی ہو گی۔ ایک بار تعلیم گاہ میں جانے والی لڑکی کسی بھی طرح سے درمیان میں تعلیم چھوڑنے پر مجبور نہ ہو۔

مسٹر نقوی نے کہا کہ اقلیتوں کے لئے تعلیم، مہارت سازی، اسکالرشپ اور دیگر منصوبوں پر ریاستی حکومتوں کی تجاویز حاصل کرنے



کے مقصد سے کانفرنس منعقد کیا گیا ہے، تاکہ فلاحی منصوبوں کو عوامی سطح پر زیادہ مؤثر طریقے سے لاگو کیا جا سکے اور حکومت کی طرف سے چلائی جانے والی اسکیموں کا فائدہ سماج کے ہر طبقے کو مل سکے۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ زیادہ تر ریاستیں اقلیتوں کے خصوصی منصوبوں کے نفاذ کے لئے اچھی طرح کام کر رہی ہیں۔ دیگر ریاستوں کو بھی اس پر عمل کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ اقلیتی امور کی وزارت اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لیے مصروف عمل ہے اور ا س کے لئے تین ای یعنی ایجوکیشن، ایمپلائمنٹ، ایمپاورمنٹ پر کام کیا جارہا ہے۔ مودی حکومت نے بچولیوں کو باہر کا راستہ دکھا دیا ہے اور اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ فلاحی اسکیموں کا فائدہ براہ راست ضرورت مندوں تک پہنچے۔ اقلیتی امور کی وزارت کو مکمل طور پر آن لائن بنا دیا گیا ہے۔ وزارت کی 280 سے زیادہ معائنہ افسران مختلف ترقیاتی اور فلاحی اسکیموں کی نگرانی کر رہے ہیں تاکہ سو فیصد مستحق لوگوں کے منصوبوں کا فائدہ مل سکے۔ مسٹر نقوی نے کہا کہ گزشتہ تین سال کے دوران دو کروڑ 42 لاکھ طالب علموں کو مختلف منصوبوں کے تحت اسکالر شپ دی گئی ہے۔

دارالحکومت لکھنؤ میں واقع تلک ہال میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاستوں کے اقلیتی بہبود وزراء کا علاقائی ترقیاتی کانفرنس کا آغاز کیا۔ اس پروگرام میں بطور مہمان خصوصی مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے شرکت کی۔ کانفرنس میں اتر پردیش، ہریانہ، پنجاب، جموں و کشمیر، دہلی، اتراکھنڈ، چنڈی گڑھ اور ہماچل پردیش کے اقلیتی بہبود کے وزیروں نے شرکت کی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.