نئی دہلی، 8 مارچ :- کانگریس صدر راہل گاندھی نے آج الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سماج کو بانٹ کر ملک میں پولرائزیشن کا ماحول پیدا کر رہی ہے۔
کانگریس کے شعبہ کمیونکیشن نے یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ مسٹر گاندھی کے
سنگاپور اور ملیشیا کے تین دن کے دورہ سے قبل آج سنگاپور کی کمپنیوں میں ملازم ہندوستانی نژاد اعلی افسران سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی پر شدید حملہ کیا اور کہا کہ وہ پولرائزیشن کی سیاست کر رہی ہے۔
بی جے پی کی یہ کوشش خطرناک ہے اور اس سے ملک کے سامنے سنگین چیلنجز پیدا ہوں گے۔