ذرائع:
نئی دہلی:بھارتیہ جنتا پارٹی نے آئندہ لوک سبھا انتخابات کے لئے 195 لوک سبھا امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کر دی ہے۔ اس فہرست میں وزیراعظم نریندرمودی سمیت 34 مرکزی وزراء کے نام شامل ہیں۔ بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری ونود تاوڑے نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں 29 فروری کو ہونے والی پارٹی کی سنٹرل الیکشن کمیٹی کی میٹنگ میں 16 ریاستوں اور 2 مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی لوک سبھا سیٹوں کے امیدواروں کے ناموں پر غور کیا گیا۔ جن کا اعلان ہم آج کر رہے ہیں۔ ونود تاوڑے نے کہا کہ نریندر مودی ایک
بار پھر وارانسی سے الیکشن لڑیں گے۔ اس کے علاوہ پارٹی نے 34 وزراء کو بھی میدان میں اتارا ہے۔
بی جے پی کی پہلی فہرست میں اتر پردیش سے 51، مغربی بنگال سے 20، مدھیہ پردیش سے 24، گجرات سے 15، راجستھان سے 15، کیرالہ سے 12، تلنگانہ سے 9، آسام سے 11، جھارکھنڈ سے 11، چھتیس گڑھ سے 11، دہلی سے 11 شامل ہیں۔ ، جموں و کشمیر کی 5، اتراکھنڈ کی 3، اروناچل کی 2، گوا کی 1، تریپورہ کی 1، انڈمان کی 1، دمن اور دیو کی 1 نشستوں کے لئے امیدواروں کے نام شامل ہیں۔ بی جے پی کی پہلی فہرست میں 28 خواتین، 27 ایس ٹی، 18 ایس ٹی اور 18 او بی سی اور 47 نوجوان لیڈر شامل ہیں جنہیں لوک سبھا انتخابات کے لئے ٹکٹ ملا ہے۔