the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذرائع:

حیدرآباد:تلنگانہ کے وقارآبادضلع کے پرگی میں منعقدہونے والےتبلیغی اجتماع کیلئے فنڈس کی اجرائی پربی جے پی چراغ پاہوگئی ہے۔تلنگانہ بی جے پی کی ریاستی ترجمان رچنا ریڈی نے ریونت ریڈی حکومت کی جانب سے تبلیغی جماعت کے اجتماع کیلئے 3 کروڑ روپئے جاری کرنے پر ریاستی حکومت پر تنقید کی۔رچناریڈی بی جے پی کے ریاستی دفتر میں منعقدہ میڈیا کانفرنس سے خطاب کررہی تھیں۔اس موقع پرانہوں نے استفسار کیاکہ حکومت دہشت گردانہ نظریات پھیلانے والی تنظیم کو پیسے کیوں دے رہی ہے؟
اورچیف منسٹر ریونت ریڈی ٹکڑے ٹکڑے گینگ کے ساتھ کیا کرنا چاہتے ہیں؟بی جے پی ترجمان نے کہاکہ نئی قائم ہونے والی کانگریس حکومت اپنے اصلی رنگ دکھا رہی ہے۔الیکشن کے دوران اس نے ووٹ حاصل کرنے کے لئے بہت سے وعدے کئے اور جھوٹ کاسہارالیا۔اور اقتدار میں آنے کے بعدکانگریس حکومت نے مسلم مذہبی تنظیم تبلیغی جماعت کے زیر اہتمام ایک اجتماع کے لئے



فنڈزجاری کئے ہیں۔اوروقار آباد ضلع کے پرگی منڈل میں منعقدہونے والے اس اجتماع کیلئے فنڈس کی منظوری دی۔بی جے پی لیڈر نے بتایاکہ ہم اقلیتوں کے خلاف نہیں ہیں لیکن حکومت دہشت گردانہ نظریات پھیلانے والی تنظیم کو پیسے کیوں دے رہی ہے؟اور13دسمبر 2023 کومحکمہ اقلیتی بہبود کی جانب سےجاری کردی جی او123 ملک کے لئےخطرناک ہے۔رچناریڈی نے کہاکہ تبلیغی جماعت پر دہشت گردی پھیلانے کا الزام ہے۔اور سعودی عرب میں تبلیغی جماعت پرپابندی عائد کر دی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ اسلام کی جائے پیدائش سعودی عرب میں ہی تبلیغی جماعت پر پابندی عائد کر دی ہے۔اورانتہا پسندانہ نظریات پھیلانے اور جبری تبدیلی مذہب کرنے والی تنظیم کو حکومت کیسے فنڈ دے سکتی ہے؟بی جے ہی قائد نے کہاکہ یہ افسوسناک ہے کہ وقف بورڈ نے بغیر کسی انٹیلی جنس معلومات کو جانے اور حکام سے مشورہ کئے بغیر میٹھے پانی کے پائپ اور پارکنگ جیسی سہولیات کی تعمیر کے لئے مستقل بنیادوں پر تبلیغی جماعت کو فنڈ فراہم کیا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.