ذرائع:
بیجاپور:متنازع بیانات کیلئے مشہور کرناٹک کے بی جے پی کے رکن اسمبلی بسن گوڑایتنال نے پھرایک دھمکہ خیز بیان دیاہے۔انہوں نے بی جے پی دور اقتدار میں کوویڈ 19وباءکے دوران 40 ہزار کروڑروپئےکابدعنوانی کاواقعہ پیش آیاہے۔ بسن گوڑا پاٹل یتنال نےالزام لگایاکہ اس وقت کے چیف منسٹر یدیورپازیرقیادت بی جے پی حکومت میں 45 روپئے قیمت والے ماسک پر485 روپئے وصول کئے گئے ہیں۔
یتنال نے مزید کہا کہ وہ بھی کووڈسے متاثرتھےاور اس وقت انہیں بھی 5.80 لاکھ روپئےکابل آیاتھا۔اور یہ بل انہوں نے اپنی جیب سے ادا کیاتھا،بعض ارکان اسمبلی
یہ سارابوجھ حکومت پر ڈالتے ہیں۔جبکہ ہر ایم ایل اے کی 2لاکھ روپئے تنخواہ ہوتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ کورونا کے دوران کروڑوں روپئے لوٹےگئے، میں لوٹ مار کا عادی نہیں ہوں۔ آپ نے کورونا میں کس کو بچایا؟ انہوں نے کہاکہ اسپتالوں میں بیڈچارجس کے نام پربھی عوام کولوٹاگیا۔جبکہ اتنی قیمت میں ایک مریض نیا بیڈ خرید سکتاہے۔بی جے پی رکن اسمبلی نے دھمکی دی کہ انہیں اگر پارٹی سے نکال دیاتو 40ہزارکروڑ روپئے غبن معاملے کے دستاویزات منظرعام پر آجائینگے۔
بستر پر بھی زیادتی کی گئی۔ انہوں نے بی جے پی کے خلاف برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چور چور ہے۔