لکھنؤ/27اپریل(ایجنسی) اناو میں لڑکی سے عصمت دری اور اس کے والد کے قتل معاملے میں ملزم بانگر مئو سے بی جے پی کے ممبراسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر کو جمعہ کو انائو جیل بھیج دیاگیا۔ واضح رہے کہ کلدیپ سنگھ سینگر کی آج سی بی آئی ریمانڈ ختم ہوئی ہے۔ اس کے بعد سی بی آئی نے اسے خصوصی عدالت میں پیش کیا، جہاں سے اسے جیل بھیج دیاگیا۔ کہاجارہا ہے کہ کورٹ نے ممبراسمبلی کو پھر سے ریمانڈ پر دیئے جانے کے مطالبہ کو خارج کردیا، جس کے بعد انہیں اناو جیل میں شفٹ کردیاگیا۔
start;">اس سے پہلے 22 اپریل کو اناو عصمت دری معاملے میں ممبراسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر کے بھائی اتل سینگر اور اس کے 5 ساتھیوں کو عدالت میں پیش کیا گیاتھا، جہاں سی بی آئی کے دوبارہ ریمانڈ نہیں مانگنے پر کورٹ نے سبھی کو اناوضلع جیل بھیج دیا تھا۔
اس معاملے میں سی بی آئی نے ملزم اتل سنگھ کی فارچونر اور رائفل اپنے قبضے میں لے لیا۔ متاثرہ کے والد ہی قتل کے ملزم اور ممبراسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر کے بھائی اتل سینگر اور اس کے 5 ساتھیوں کی ریمانڈ گذشتہ اتوار کو ختم ہوگئی تھی۔