ذرائع:
نئی دہلی :وزیر اعظم نریندر مودی نےاترپردیش کے ایودھیا کا دورہ کیا۔نریندر مودی 22 جنوری کولارڈ شری رام کے پران پرتیسٹھا پروگرام سے پہلے یہ ان کا پہلا دورہ تھا۔ اس دوران انہوں نے ایودھیا میں ایئرپورٹ اور اسٹیشن سمیت15ہزار کروڑ روپئے کے پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔وزیر اعظم کے اس پروگرام کے بارے میں شیوسینا ادھو گروپ کے رکن پارلیمنٹ اور ترجمان سنجے راوت نے ہفتہ کو کہا کہ بی جے پی رام مندر افتتاحی پروگرام پر سیاست کر رہی ہے۔ 22 جنوری کو پران پرتیشٹھا پروگرام میں ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ بی جے پی لارڈ رام
کو اگلے انتخابات کے لئے اپنا امیدوار قرار دے۔
پران پرتیشٹھا پروگرام میں جانے کے سوال پر راوت نے کہا کہ مجھے کوئی دعوت نامہ نہیں ملا ہے۔ مجھے وہاں جانے کے لئے کسی دعوت نامے کی ضرورت نہیں ہے۔رام للا کسی پارٹی کی جاگیر نہیں، وہ سب کا ہے۔ میں صرف یہ چاہتا ہوں کہ پروگرام پر سیاست نہ کی جائے۔ مندر کی تعمیر کا فیصلہ سپریم کورٹ کا ہے، کسی حکومت کا نہیں۔شیوسینا (یو بی ٹی) کے سربراہ ادھو ٹھاکرے رام مندر کے افتتاح کے پروگرام میں ضرور شرکت کریں گے، لیکن بی جے پی کا پروگرام ختم ہونے کے بعد۔ بی جے پی کے پروگرام میں کوئی کیوں جائے؟ یہ کوئی قومی پروگرام نہیں ہے۔