نئی دہلی،3 مارچ :- شمال مشرق کی تین ریاستوں کی اسمبلی انتخابات کے اب تک آئے نتائج اور رجحان کے مطابق تری پورہ اور ناگالینڈ میں بھارتیہ جنتا پارٹی مخلوط حکومت بنانے کی جانب گامزن ہے جبکہ میگھالیہ میں سب سے بڑی پارٹی کے طور پر ابھر
رہی ہے۔
تری پورہ میں رجحان چونکانے والے ہیں۔
وہاں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) گزشتہ 25 برسوں سے برسراقتدار مارکسی كميونسٹ پارٹی کو پچھاڑکر اپنے طور پر اقتدار میں آنے کی جانب گامزن ہے۔