ذرائع:
کرناٹک کے اُڈپی ضلع کے ایم ایل اے رگھوپتی بھٹ کو ان کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے 10 مئی کو ہونے والے ریاستی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے ٹکٹ دینے سے انکار کر دیا ہے۔ ان کے بجائے یشپال سوورنا، جنہوں نے حجابی ملبوس اسکول کی
لڑکیوں کو ’دہشت گرد‘ کہا، ان کو ٹکٹ دیا گیا ہے اور وہ مقابلہ کریں گے۔
اس پر ناراض، بھٹ نے چہارشنبہ کے روز صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر پارٹی کی طرف سے انہیں چھ ماہ قبل اطلاع دی گئی ہوتی کہ امیدواروں کو چنتے وقت ذات پات کا ایک عنصر ہوگا، تو وہ سینئر لیڈر کے ایس ایشورپا کا راستہ اختیار کرتے۔