the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی : بجٹ سے عین قبل مودی حکومت کیلئے ورلڈ بینک سے اچھی خبر آئی ہے۔ سال 2018 میں ہندوستان کی شرح ترقی 7.3 فیصد رہنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے ، مگر بی جے پی کے ہی سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا رکن سبرامنیم سوامی نے ورلڈ بینک کی اس رپورٹ پر سوال اٹھادیا ہے۔ سوامی کا کہنا ہے کہ ورلڈ بینک نے معیشت کو لے کر جو اعداد و شمار پیش کئے ہیں ، وہ ان پر یقین نہیں کرتے ہیں ۔ سوامی کے مطابق ہندوستان کی معیشت فی الحال نیچے جارہی ہے۔

خیال رہے کہ ورلڈ بینک نے اپنی رینکنگ رپورٹ میں حکومت ہند کے این پی اے سے نمٹنے کے طور طریقوں کی تعریف کی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق انسالوینسی اور بینک کرپسی کوڈ کے توسط سے بینکوں کے بیڈ لون کو واپس سسٹم میں لانے کیلئے حکومت اہم کام کررہی ہے۔


right;">
سبرامنیم سوامی نے مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کے آر ایس ایس سے متعلق بیان پر ابھی اپنا ردعمل ظاہر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس کوئی کتاب نہیں تقسیم کرتا ، جو دیگر مذاہب کے تئیں نفرت پیدا کرتا ہے ۔ سوامی نے کہا کہ میں ممتا بنرجی کو چیلنج کرتا ہوں کہ جو بھی الزامات انہوں نے لگائے ہیں ، انہیں وہ ثابت کرکے دکھائیں۔

سبرامنیم سوامی نے تمل ناڈو میں ممبران اسمبلی کی تنخواہ میں اضافہ کو لے کر کہا کہ یہ اسمبلی کے اختیارات ہیں ۔ وقتا فوقتا تنخواہ میں اضافہ ہونا چاہئے ۔ بی جے پی صدر امت شاہ کے ینگستان مشن کو سوامی نے نوجوانوں کو پارٹی سے جوڑنے کی اچھی کارروائی قرار دیا ۔ سوامی کے مطابق 2019 کے انتخابات کے پیش نظر ایسا کرنا انتہائی ضروری ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.