ذرائع:
بلگام: کرناٹک کے وزیراعلی سدرامیانے کہاکہ وہ بلگام میں آج انکی حکومت کے خلاف بی جے پی کے احتجاج کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ چیف منسٹرکوچاہئےکہ بی جے پی قائدین خود کی پارٹی کے رکن اسمبلی بسوانا گوڑا پاٹل یتنال کےالزامات کاجواب دیں۔ انہوں نے بتایاکہ یتنال کل ایوان کے اندر اور باہر، سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا اوران کے فرزند و پارٹی کے ریاستی صدربی وائی وجیندرا، ایک اور سابق وزیر اعلیٰ بسواراج بومائی کے علاوہ پارٹی کے اپوزیشن لیڈرآراشوک پرالزامات عائد کئے۔ مجھے یقین ہے کہ بی جے پی لیڈر اس احتجاجی جلسہ میں اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کا جواب دیں گے۔
سدرامیانے کہاکہ بی جے پی ایم ایل اے بسوانا گوڑا پاٹل یتنال نے ایک سنسنی خیزبیان دیتے ہوئے کہا کہ ید یورپا پر ہائی کمان کو دو ہزار کروڑ روپئے دیکرچیف منسٹربننے کا الزام لگایا۔سدرامیانے کہاکہ یتنال نے یہ بھی الزام لگایا کہ ید یورپا نے مرکز میں بی جے پی لیڈروں کو بلیک میل کیا اور ان پر اپنے بیٹے کو ریاستی صدر بنایا۔ سدرامیا نے مانگ کی کہ یدیورپا آج کے جلسہ عام میں اس بارے میں تفصیلات بتائیں۔
انہوں نے کہاکہ یتنال اب تک یہ الزامات عائد کرتے آرہے ہیں کہ سابق وزیر اعلیٰ یدیورپا نے بنگلورو سے بی جے پی لیڈر وی سومنا کو ہٹایااور انہیں میسوروکے دو حلقوں سے الیکشن لڑوایا، اب ایک اور سنگین الزام لگایا ہے کہ بی وائی
وجیندرا نے بسواراج بومائی کو ہرانے کے لئے پیسے دیئے تھے۔
یتنال نے بومئی کے تعلق سے پراعتماد بات کی ہے، اوران سے قسم کھانے کی بھی مانگ کی تھی۔ ایسا لگتا ہے کہ اس الزام میں سچائی ہے۔ انتخابات کے دوران اس قسم کی رقم کی ادائیگی قانون کے تحت قابل سزا جرم ہے۔
مجھے یقین ہے کہ بی جے پی کے قائدین، جو شکایت کر رہے ہیں کہ کانگریس حکومت شمالی کرناٹک کے ساتھ ناانصافی کر رہی ہے، انہوں نے کل ایوان میں اپنی پارٹی اور حکومت کے خلاف بسوان گوڑا پاٹل یتنال کے الزامات کو سنا۔ ریاستی بی جے پی میں شمالی کرناٹک کے لیڈروں کو لگاتار روندا جا رہا ہے۔ بی جے پی کے کچھ جنوبی لیڈروں نے اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر آر اشوک پر پیسے کے زور پر اقتدار کے عہدے حاصل کرنے کا الزام لگاتے ہوئے شکوک و شبہات کو جنم دیا ہے۔
بسوانا گوڑا پاٹل یتنال نے اپنی پارٹی کے ارکان پر جو الزامات لگاتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ریاست کے بی جے پی لیڈروں کے پاس شمالی کرناٹک کی ترقی کے بارے میں بات کرنے کا کوئی اخلاق نہیں ہے۔
سدرامیانے کہاکہ سابق مرکزی وزیر داخلہ ایل کے اڈوانی نے آئین میں ترمیم کرتے ہوئےحیدرآباد کرناٹک کو خصوصی درجہ دینے کے مطالبے کو مسترد کرنے کی ناانصافی تاریخ میں درج ہے۔ بی جے پی کے کس لیڈر میں اس سے انکار کرنے کی ہمت ہے؟ یہ خصوصی درجہ منموہن سنگھ کی قیادت والی یو پی اے حکومت نے دیا تھا۔