کلکتہ/ ہگلی ، 24 فروری (یواین آئی)
وزیر اعلی ممتا بنرجی نے آج مرکزی حکومت کی سخت تنقید کرتے ہوئے وہ مجھے ڈرانے کے لئے میرے گھر کے بچوں کو سی بی آئی کے ذریعہ خوفزدہ کررہے ہیں مگر میں ان حربوں سے نہ ماضی میں خوفزدہ ہوئی ہوں اور نہ اب ہونے والی ہوں۔
اسمبلی انتخابات سے قبل ،وزیر اعلی ممتا بنرجی میراتھن مہم کے تحت 22 فروری کو وزیر اعظم نریندر مودی نے ہگلی کے شاہ گنج گراؤنڈ میں ایک عوامی جلسہ کیا تھا آج اسی جگہ وزیر اعلی نے عوامی جلسہ کرکے مودی اور بی جے پی کے ایک ایک حملہ کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ بی جے پی کو مرکزی ایجنسیوں کا سہارا ہے اور مجھے عوام کی حمایت حاصل ہے-دومہینے بعد سی بی آئی کے غلط استعمال
کا جواب دوں گی-وزیر اعلی نے اپنے بھتیجے اور ممبر پارلیمنٹ ابھیشیک بنرجی کی اہلیہ روجری بنرجی سے سی بی آئی کی پوچھ تاچھ پر کہا کہ"وہ ہمارے گھر میں داخل ہوکر گھر کی بچی کو کوئلہ چور ثابت کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
بی جے پی جیسی بے رحم پارٹی بنگال کے لئے خطرہ ہے-یہ پارٹی اپنے مفادات کے لئے آئینی اداروں کا بے جا استعمال کررہی ہے-
جب کہ بی جے پی کے لوگ خود کوئلہ چوروں کے ہوٹل میں رہتے ہیں ، ان کے ساتھ کاروبار کرتے ہیں اور ہمارے گھر میں داخل ہوکر ہماری بیٹیوں کو چور ثابت کرنا چاہتے ہیں مگر انہیں کامیابی نہیں ملے گی-
انہوں نے متنبہ کیا کہ میں 2 ماہ برداشت کروں گی اور اس کے بعد میں دیکھا دوں کی کہ کس میں کتنی طاقت ہے۔