نئی دہلی، 13 ستمبر (یو این آئی) کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے پانچ سال سے گجرات کے وزیر اعلیٰ کے طور پر خدمات انجام دینے والے وجے روپانی کو اچانک ہٹانے پر بھارتیہ جنتا پارٹی پر طنز کیا ہے بی جے پی صرف اپنے ناکام وزرائے اعلی کو تبدیل کرنے میں مصروف ہے اور بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں میں ایسے وزرائے اعلیٰ کی فہرست طویل ہے مسٹر چدمبرم نے گجرات کے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے مسٹر روپانی کوہٹانے اور ان کی جگہ پر پہلی بار ایم ایل اے بنے بھوپندر پٹیل کو وزیراعلی بنائے جانے پر کو ٹویٹ کیا ’’بی جے پی اپنے
ناکام وزرائے اعلیٰ کو ہٹانے میں مصروف ہے۔ بی جے پی کو کب احساس ہوا کہ وزیر اعلیٰ ٹھیک سے کام نہیں کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کام اچھانہ کرنے کے سبب بی جے پی کئی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کو تبدیل کرچکی ہے اور کئی دوسری ریاستیں ہیں جہاں ناکام وزیر اعلیٰ ہیں اور انہیں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا ’’متعلقہ ریاست کے لوگ جانتے تھے کہ بی ایس یدی یورپا ، دو راوت اور روپانی کئی مہینوں سے خراب کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے تھے۔ متعدد دیگر ہیں جنہیں تبدیل کیا جانا چاہیے۔ فہرست طویل ہے جس میں ہریانہ ، گوا ، تریپورہ وغیرہ شامل ہیں۔