ذرائع:
بھارتیہ جنتا پارٹی نے آئندہ لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کی دوسری فہرست چہارشنبہ 13 مارچ کو جاری کی۔ لوک سبھا انتخابات اس سال اپریل-مئی میں ہونے والے ہیں۔
مرکزی وزراء نتن گڈکری، پیوش گوئل، انوراگ سنگھ ٹھاکراور سابق وزرائے اعلیٰ منوہر لال کھٹر، ترویندر سنگھ راوت اور بسواراج بومائی دوسری فہرست میں شامل ہیں۔
بی جے پی کے چیف ترجمان اور راجیہ سبھا ممبر انیل بلونی کو اتراکھنڈ کے گڑھوال سے میدان میں اتارا گیا ہے۔
دہلی میں بی جے پی نے دو
نئے امیدوار کھڑے کیے ہیں۔ مشرقی دہلی سے ہرش ملہوترا اور شمال مغربی دہلی سے یوگیندر چندولیا۔
کرناٹک میں مرکزی وزیر پرہلاد جوشی دھارواڑ سے جبکہ سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یدیورپا کے بیٹے بی وائی راگھویندر شیموگہ سے الیکشن لڑیں گے۔
بی جے پی کے یوتھ ونگ کے سربراہ تیجسوی سوریا بنگلورو ساؤتھ سے دوبارہ انتخاب لڑیں گے۔
پرتاپ سمہا کی جگہ میسور سیٹ پر بی جے پی کے امیدوار کے طور پر سابقہ میسور کے شاہی خاندان کے یدویر کرشنا دتہ واڈیار ہیں۔
بی جے پی نے 2 مارچ کو 195 امیدواروں کی اپنی پہلی فہرست کا اعلان کیا تھا۔