ممبئی 26 نومبر(یواین آئی)وزیراعلی دیویندر فڑنویس نے آج دوپہر ایک پریس کانفرنس میں اپنے استعفیٰ کا اعلان کیا ہے ،کیونکہ این سی پی کے لیڈراور نائب وزیراعلی اجیت پوار نے آج صبح شردپوار او سپریا سولے کےساتھ میٹنگ کے بعد فڑنویس سے ملاقات کی اور استعفیٰ پیش کردیاتھا،اس سے قبل سپریم کورٹ مہاراشٹر اسمبلی میں فڑنویس کو کل شام تک اعتماد کا ووٹ لینے کا حکم دیا تھا۔اس طرح ایک بار پھر شردپوار کا
سیاسی قد بڑھ گیا ہے۔
فڑنویس نے اس موقع پر شیوسینا لیڈرشپ کو نشانہ بنایا اور تینوں پارٹیوں کانگریس ،این سی پی اور شیوسینا اتحاد کونیک خواہشات پیش کیں۔
بتایا جاتا ہے کہ سپریم کورٹ کے بدھ کو اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے حکم۔کے بعد مرکزی لیڈرشپ نے انہیں حکم دیا ہے جبکہ شردپوار اور سپریا پوار نے اجیت پوار کوراضی کرانے میں اہم رول رہا ہے۔شردپوار ایک بار پھراپنے سیاسی قد کے ساتھ ابھرے ہیں۔