نئی دہلی،5اکتوبر:-بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جےپی) نے مشرقی دہلی کے ویویک وہار تھانہ انچارج سنجے شرما کے خلاف رادھے ماں جیسی متنازعہ خاتون کو اپنی کرسی پر بٹھائے جانے کے سلسلے میں کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
بی جے پی کی
دہلی اکائی کے ترجمان پروین شنکر کپور نے مسٹر شرما کو تھانہ انچارج کے عہدے سے ہٹائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
مسٹر کپور نے کہاکہ رادھے ماں جیسی متنازعہ خاتون کو اپنی کرسی پر بٹھانے پر مسٹر شرما کے خلاف کارروائی کی جانی چاہئے۔