the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذرائع:

سدی پیٹ: ریاستی وزیر ہریش راؤ نے مرکزی وزیر نرملا سیتا رمن کے بیان پر سخت رد عمل ظاہر کیاہے۔ ہریش راؤ نے چہارشنبہ کو سدی پیٹ میں میڈیا سے بات کی۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے ریاست میں زرعی موٹروں کومیٹر نہ لگانے پر 25 ہزار کروڑ روپئے روک لئے ہیں۔ ہریش راو نے بتایاکہ مرکزی وزیر نے 12ریاستوں میں میٹر لگانے کامنصوبہ بنایاتھا۔ لیکن اس وقت چیف منسٹر کے چندراشیکھرراو نے ریاست کے 69 لاکھ کسانوں کے مفادات کومدنظررکھتے ہوئے مرکزی حکومت کے 25 ہزار کروڑ روپیوں کو اہمیت نہیں دی۔ انہوں نے یاد دلایا کہ مرکز سے فنڈز نہ ملنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ انہوں نے موٹروں پر میٹر لگانے سے انکار کر دیا۔
ریاستی وزیرنے کہا کہ چیف منسٹر کے چندراشیکھرراو ملک میں واحد کسانوں کی طرفدار ہیں۔ کے



سی آر کی حکمرانی میں کسان محفوظ ہیں۔ کانگریس اور بی جے پی کسان مخالف پارٹیاں ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ اگر مرکز سے 25 ہزار کروڑ روپئے کا فنڈ ملتا ہے تو ریاست میں مزید ترقی ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ کانگریس اور بی جے پی کو ووٹ دیں گے تو پانی کی موٹروں کو میٹر کی تنصیب یقینی ہے۔ ہریش راو نے کہا ملک میں بے روزگاری کیلئے بی جے پی ذمہ دار ہے۔ انہوں نے استفسارکیاکہ کیا یہ بی جے پی نہیں ہےجس نے بیڑی کے بنڈلوں پر کھوپڑی کا نشان لگا کربیڑی ورکروں کو تباہ کردیا؟  جی ڈی پی میں مرکزکا 57 فیصد قرض ہے۔ جبکہ تلنگانہ کا قرض صرف 28 فیصد ہے۔ اناج کی پیداوار میں تلنگانہ پہلے نمبر پر ہے، بی جے پی نے مرکز میں سالانہ 2 کروڑ نوکریوں کا دعویٰ کرکے بے روزگاروں کو دھوکہ دیا ہے۔


اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.