پونچھ/3جولائی(ایجنسی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے الزام عائد کیا ہے کہ کانگریس پارٹی پردے کے پیچھے جموں وکشمیر میں حکومت بنانے کی سازش کررہی ہے۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ ریاست میں 2014 میں ہوئے انتخابات میں لوگوں نے کانگریس پارٹی کو مسترد کیا ہے۔ بی جے پی جموں وکشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینا نے گذشتہ شام یہاں منعقدہ پارٹی جلسے کے موقع پر نامہ نگاروں کو بتایا کہ 146کانگریس پارٹی ایک بہت بڑی سازش کررہی ہے۔
text-align: start;">جموں وکشمیر میں 2014 میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں کانگریس پارٹی کو جموں کی عوام نے مسترد کر دیا ۔ صرف دو ممبر اسمبلی کامیاب ہوئے تھے145۔ انہوں نے کہا 146کانگریس پردے کے پیچھے سازش کرکے جموں وکشمیر کے ساتھ بہت بڑا دھوکہ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ خبریں آرہی ہیں کہ دہلی میں ایک ایسی سازش رچی جارہی ہے جس کا مقصد جموں وکشمیر میں سرکار بنانا ہے145۔ رویندر رینا نے کہا کہ بی جے پی چاہتی ہے کہ ریاست میں پہلے لاء اینڈ آدر صورتحال بہتر ہو۔ انہوں نے کہا 146جموں وکشمیر میں لاء اینڈ آڈر صورتحال خراب ہے۔ پہلے یہاں کے حالات کو ٹھیک کرنا ہے۔ یہاں بے گناہ لوگوں کے قتل کے سلسلے کو روکنا ہے۔ بندوق، بم اور گرینیڈ کے ماحول سے وادی کو باہر نکالنا ہے۔