the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی، 14 دسمبر ( یو این آئی ) لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ہر وقت آئین پر حملہ کرتی ہے اور مودی حکومت ملک کے لوگوں کے حقوق ایک صنعت کار کے حوالے کر رہی ہے۔ ملک کے کسانوں، مزدوروں، غریبوں کو تباہ کر کے دلتوں اور پسماندہ طبقات کا حصہ ان کو دیا جا رہا ہے۔
و آئین ہند کے 75 سال کے شاندار سفر پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے، مسٹر گاندھی نے آج کہا کہ ابھے مدرا کا فلسفہ بھگوان شیو، بھگوان کرشن، گرونانک، مہاتما بدھ ، کبیر جیسی عظیم شخصیات سے آیا تھا۔ یہ آئین ان عظیم شخصیات کی ابھی مدرا کی روح سے آیا ہے جس



میں ہر کسی کو بے خوف رہنے کو کہا گیا ہے۔ منو اسمرتی آج کا قانون ہے اور یہ اسی ساور کرنے کہی ہے جو راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آرایس ایس) کے نظریے کو آگے بڑھانے کا کام کر رہے ہیں۔ جب آرایس ایس کے لوگ آئین کے بارے میں بات کرتے ہیں تو وہ اپنے لیڈر اور ان کے نظریہ کو گالی دیتے ہیں اور ان کی توہین کرتے ہیں۔ اتر پردیش میں آئین کا نہیں منوا سمرتی کا قانون نافذ ہے ، جہاں غریبوں کی بات نہیں سنی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین ہند کی سب سے بری بات یہ ہے کہ اس میں ہندوستانی کچھ نہیں ہے یہ بات اس عظیم لیڈر نے کہی جس نے بی جے پی کے نظریے کو پالا اور جس کی بی جے پی کے لوگ پوجا کرتے ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.